Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے طلبہ میں تقریری مقابلے

جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے طلبہ میں تقریری مقابلے

speechکراچی جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے طلبہ کے مابین سہ ماہی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ کی تمام کلاسز سے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ تقاریر میں تین مجموعوں میں سے محمد عاصم، سمیع اللہ اور امیر حمزہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری اور مدیر تعلیم یحییٰ بھٹی کے زیر نگرانی مقابلوں کا انعقاد جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں کیا گیا۔ جس میں درس نظامی کی کلاسز کو تین مجموعوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تقریری مقابلے کے موقع پر مفتی یوسف کشمیری اور شیخ یحییٰ بھٹی کے علاوہ سلیم اختر، رضوان سلیم، صدیق رضا، عبدالخالق، ابوالخیر و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ تقریری مقابلے میں تین عنوانات منتخب کیے گئے تھے۔ ’’قادیانیت‘‘، ’’تصوف‘‘ اور ’حصول علم میں تکالیف‘‘ کے عنوانات پر طلبہ نے پراعتماد انداز میں تقاریر کیں۔ پہلے مجموعہ میں محمد عاصم نے پہلی، اسداللہ نے دوسری اور عبدالرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے مجموعے میں سمیع اللہ نے پہلی، محمد اصغر نے دوسری اور ضیاء الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تیسرے مجموعے میں امیر حمزہ نے پہلی، عمیر صدیق نے دوسری اور منصور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ حصول علم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں۔ دینی علوم کے فروغ کے لیے فن تقریر سے آگاہی ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ طلبہ ملک و قوم کے معمار ہے، امت کی رہنمائی کے لیے خود کو تیار کریں۔ جامعہ کے مدیر تعلیم یحییٰ بھٹی کا کہنا تھا کہ جامعہ الدراسات الاسلامیہ میں تدریس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ طلبہ کو تقریر کا فن سکھانے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر مشق کرائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ کی سطح پر ماہانہ تقریری مقابلے کے علاوہ سالانہ تقریری مقابلے کا انعقاد بھی خصوصی طور پر کیا جاتا ہے۔ جس میں کامیاب طلبہ کو سالانہ تقریب ختم بخاری کے موقع پر خصوصی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...