Thursday, November 26, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

غربی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس کے مطابق 3 دہشت گردوں...

تاجرتنظیموں کا 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

شام 6 بجے دکانیں بند کرانے کےخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، شہر بھر کی تاجر تنظیموں...

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر دیگو میراڈونا چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق میراڈونا کو دل...

سرمایہ دارانہ نظام پرجامعہ الدراسات میں کورس اتوارسے شروع

jamia-al-darasatکراچی جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں سرمایہ دارانہ نظام پر ہفتہ وار کورس کا آغاز اتوار 30 اکتوبر سے ہوگا۔ جس میں سرمایہ دارانہ نظام، اس کے بنیادی اصول و نظریات پر اہم لیکچرز دیے جائیں گے۔ کورس کی کلاسز ہر اتوار کو سہ پہر 2 سے 4 بجے تک منعقد ہوں گی۔ سرمایہ دارانہ نظام پر سلسلہ وار کورس آئندہ 16 ہفتے تک جاری رہے گا، جس میں موضوعات کے اعتبار سے اہم لیکچرز شامل ہیں۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی کا کہنا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام صرف ایک معاشی نظریہ ہی نہیں بلکہ اسلام کے مقابلے میں کفار کا دین ہے۔ سودی نظام کے عفریت نے مسلمانوں کو بری طرح جکڑ رکھا ہے۔ موجودہ دور میں ضروری ہوگیا ہے کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس نظام کو سمجھ کر اس کی خرابیوں سے امت کو آگاہ کریں۔ انہوں نے اس اہم ترین کورس میں طلبہ، اساتذہ، علماءسمیت دیگر افراد سے شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔

Open chat