Tuesday, March 9, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

اسلام میں نسواں کے حقوق (افشین درانی)

طبقہ نسواں کا شمار ہمیشہ سے ہی معاشرے کے کمزور طبقوں میں ہوتا آرہا ہے۔ قبل اسلام لڑکی کی پیدائش پر باپ کے چہرے...

اسلام پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئیٹر پر ایک پیغام شیئر کیا...

اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی پھر مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی پھر مندی رہی، مندی کے باعث مارکیٹ کا اختتام...

لنک روڈ، میدان کے اندر سے دو لاشیں برآمد

لنک روڈ ایم ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میدان کے اندر سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاش بچے اور...

مسلمان مقصدحیات فراموش نہ کریں،مفتی عبداللطیف

jamia-al-darasatکراچی جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی عبداللطیف نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں نے مسلم معاشروں میں نظریاتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ غلبہ اسلام کی تحریک کو روکنے کے لیے عالم کفر ایک ہوچکا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے کفر و اسلام کے مابین نظریات کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ مسلمان مغربی ثقافتی یلغار کی رو میں بہہ کر اپنا مقصد حیات فراموش نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مفتی عبداللطیف نے کہا کہ ہر دور میں دشمنان اسلام مختلف انداز سے مسلم امہ پر حملہ آور ہوتے رہے۔ مسلم معاشروں میں قتل و غارت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہے۔ انسان کی حرمت کعبے سے بڑھ کر ہے۔ مسلمان فتنوں کے ایام میں تعلیمات نبوی پر ثابت قدمی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد باطل ادیان کا قلع قمع کرکے اسلام کو غالب کرنا تھا۔ انبیاءنے ہر دور میں انسانوں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ کفریہ طاقتیں ہماری دعوت کو غیر موثر بنانے کے لیے اپنی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔ مسلمان اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کرکے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here