Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایکٹیو سٹیزن شپ ایجوکیشن ٹریننگ مکمل

دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایکٹیو سٹیزن شپ ایجوکیشن ٹریننگ مکمل

Education-in-Pakistanکراچی، برٹش کونسل آف پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مشترکہ تعاون سے دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پیر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ ایکٹیو سٹیزن شپ ایجوکیشن ٹریننگ پروگرام کا جمعہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں دائود یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد شرکا کو درس وتدریس اور شاگردوں کو تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرم رکھنے کیلئے تربیت فراہم کرنا تھا۔پروگرام کے اختتامی روز دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے فیکلٹی ممبران کو ٹریننگ مکمل کرنے پر سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔ سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے برٹش کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اساتذہ کی تربیت کیلئے شروع کیے گئے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ پروگرام کے شرکاکی جانب سے مثبت پیغامات موصول ہوئے ہیں اور شرکا پرامید ہیں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ برٹش کائونسل ایک اچھے وقت میں دائود یونیورسٹی میں آئی ہے کیوں کہ دائود یونیورسٹی نے کامیابی کی سیڑھی پرقدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں امید کی کرن دکھانے پر برٹش کونسل کا شکریہ ادا کیا۔انرجی انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین اور ٹریننگ پروگرام کے فوکل پرسن انجینئر سکندر عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کے تعاون سے ٹریننگ پروگرام کا بہتر ماحول میں انعقاد ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران اور اساتذہ کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ برٹش کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کے اس اقدام سے یونیورسٹیز میں تعلیم کا معیار بہتر ہوسکے گا۔برٹش کونسل کے نمائندوں مدثر اور علی نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے حوالے سے شرکاء اور مہمانوں کو بریف کیا اور کہا کہ پروگرام کا مقصد معاشرے میں برداشت اور افہام وتفہیم کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ممبران کی کاوشوں اور پروگرام کے شرکاء کی دلچسپی اور لگن کو سراہا اور کہا کہ پروگرام کا بہتر انعقاد شرکاء کے تعاون سے یقینی بنا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ اب اس پروگرام کے رکن ہیں اور اب یہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔اکیڈمک کواآرڈینیٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر آرکیٹکچررابعہ صدیقی اور شرکا نے پروگرام کے حوالے سے اپنے تاثرات سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...