Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام

دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام

Education-in-Pakistanکراچی، برطانوی قونصل خانے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے شروع کیے گئے اساتذہ کے تربیتی پروگرام بعنوان ایکٹیو سیٹیزن شپ پروگرام فار ٹریننگ آف فیسلیٹر ورکشاپ کا پیر 14ستمبر 2015 سے دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آغاز ہوگیا،جو کہ جمعے تک جاری رہے گا۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کے ذریعے نوجوانوں کو ملک کی ترقی اور معاشرے کی بہتری کیلئے تیار کرنا ہے۔ پانچوں دن مختلف تربیتی نشستیں رکھی گئی ہیں جس کا مقصد اساتذہ کو طلبہ کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے تربیت دینا ہے تاکہ طلبہ معاشرے کی بہتری اور مسائل کے خاتمے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت خدمات انجام دے سکیں۔افتتاحی پروگرام میں برطانوی قونصل خانے کے پانچ نمائندوں نے شرکت کی جبکہ دائود یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے 25اساتذہ شریک ہوئے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی قونصل خانے کی نمائندگی کرتے ہوئے کنول شاہ نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد معاشرے میں برداشت، معاشی و سماجی ہم آہنگی اور مختلف کلچرز کو یکجا کرنا ہے تاکہ لوگوں میں برادشت اور معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکے۔ پروگرام کے پہلے روز اساتذہ کو طلبہ کو تعلیمی اور معاشرے میں سرگرم رکھنے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...