Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ڈاﺅ یونیورسٹی میں جگر کی پیوند کاری کا آغاز رواں ماہ سے...

ڈاﺅ یونیورسٹی میں جگر کی پیوند کاری کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا

Dow-University-of-Health-Sciencesڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے اوجھاکیمپس میں جگرکی پیوندکاری (لیور ٹرانسپلانٹ) کایونٹ مکمل فعال کردیا امید ہے رواں ماہ سے جگر کی پیوندکارندی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔
اوجھا کیمپس میں ملک کاسب سے بڑا آئی سی یو کمپلیکس تھیٹر قائم کردیا جہاں 100 بستر اور100وینٹی لیٹرز بھی مختص کیے گئے، جگر کی پیوندکاری کا یونٹ 2 سال قبل اوجھا کیمپس میں قائم کیا گیا تھا جواب مکمل فعال کردیا گیا ہے جس کا نام انسٹیٹیوٹ قومی ادارہ برائے امراض جگر، معدہ و آنت رکھا گیا ہے، یونٹ میں مریضوں کو جگر، معدے، آنتوں کے امراض سمیت دیگر امراض کے علاج کی سہولتیں24گھنٹے ایمرجنسی کے طور پر فراہم کی جائیں گی۔
اس یونٹ میں شدید بیمار مریضوں کیلیے انتہائی نگہداشت یونٹ میں100 جدید مانیٹرز بھی رکھے گئے ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی جدید ترین مشین فیبرواسکین بھی نصب کردی گئی ہے جو بغیر بایوایپسی کے جگرمیں ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کرسکے گی اس مشین کے ذریعے جگر کی چربی اور ہیپاٹائٹس وائرس سے متاثر ہونے والے جگرکے افعال کی بروقت تشخیص کی جاسکے گی،یونٹ میں اینڈواسکوپی اور ای آرسی پی سمیت دیگر جدید ترین مشینیں بھی نصب کردی گئی ہیں۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے بتایا کہ ڈاﺅ یونیورسٹی کے8 سرجنز پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کو یونیورسٹی آف میری لینڈ تربیت کیلیے بھیجا تھاان ماہرین نے جگرکی پیوندکاری کی تربیت مکمل کرلی جبکہ پیرامیڈیکل عملے کوبھی تربیت دی گئی ہے، دریں اثنا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس وائرس کا مرض ہولناک صورت اختیار کررہا ہے، ہیپاٹائٹس وائرس کی وجہ سے جگر کے امراض جنم لیتے ہیں اس لیے ڈاو¿ یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ جو اب مکمل کرلیا گیا ہے۔
ین بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ سانحہ پشاور نے قبل قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں تذبذب کا شکارتھی تاہم اب دہشت گردوں کیخلاف ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ کا شعبہ بھی قائم کردیا ہے جووقت کی اہم ضرورت ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر مسعودحمید خان اور فیکلٹی اراکین کی یونیورسٹی کی ترقی کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، میڈیکل طلبا پروفیشنلز اورعوام کے لیے مزید مختلف پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت ہے،سانحہ پشاور کے باعث کرسمس سادگی سے منانے پرمسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہاکہ ڈاو? یونیورسٹی عوام کو بہترین صحت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...