Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

خرم دستگیرٹرمپ ومودی کی زبان بول رہےہیں،یحیٰ مجاہد

jamat-ud-dawaکراچی جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہدنے وزیر دفاع خرم دستگیر کے اس بیان کہ ”جماعةالدعوة کیخلاف کاروائیوں کا تعلق امریکہ سے نہیں ‘ یہ آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے اور یہ کاروائی اس لئے کر رہے ہیں کہ آئندہ دہشت گرد بچوں کو گولیاں نہ مار سکیں“ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حکومتی وزراءملک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ آپریشن ردالفساد کی حمایت سب سے پہلے جماعةالدعوة نے کی۔خرم دستگیر کی طرف سے جماعةالدعوة کیخلاف گمراہ کن بیان بازی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کیخلاف اقدامات کس کے کہنے پر اٹھائے جارہے ہیں؟۔سانحہ پشاور جیسی دہشت گردی کی وارداتوں میں انڈیا کے ملوث ہونے اور کلبھوشن کی دہشت گردی کا نام لینے سے حکمرانوں کو شرم آتی ہے اور پاکستان کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے والوں کیخلاف مذموم پروپیگنڈا کر کے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ موجودہ حکمران ملکی سلامتی کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ ڈان لیکس جیسی سازشوں کے ذریعہ ملکی سلامتی سے متعلقہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوششیں کرنے والوں نے ذلت و رسوائی کے باوجود اپنی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اس وقت بھی جب امریکہ کھلی دھمکیاں دے رہا اور پاکستان کیخلاف کاروائی کیلئے انڈیا کو شہ دی جارہی ہے پاکستانی حکمران بھارت و امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیںاوربیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول برباد کرنے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ سانحہ پشاور کے دوران جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کے رضاکار برستی گولیوں میں زخمیوںکو ہسپتالوں تک پہنچاتے اور خون کے عطیات دیتے رہے۔ہم ملک بھر میں سینکڑوں سکول چلا رہے ہیں۔ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ملک گیر سطح پر رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کا اعتراف اقوام متحدہ اورخود حکومتی ادارے بھی کر چکے ہیں۔ بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے رفاہی و فلاحی سرگرمیوںمیں رکاوٹیں ڈالنے اورجھوٹے و بے بنیاد پروپیگنڈہ کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے۔

Open chat