Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی عشرہ یکجہتی کشمیرمنایاجائے گا

jamat-ud-dawaکراچی امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت کراچی میں بھی 2 فروری سے 11 فروری تک عشرہ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ شہر بھر میں پروگرامات اور سیمینار منعقد کرکے کشمیر کے لیے حکومت سے کردار ادا کرنے کی تحریک چلائی جائے گی۔ 5فروری یوم کشمیر، 9فروری افضل گورو اور 11فروری کو مقبول بٹ کے یوم شہادت پر بھی بڑے پروگرام ہوں گے۔ جماعة الدعوة کرچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں بدترین قتل و غارت گری شروع کر رکھی ہے۔ روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید، ان کی املاک تباہ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، لیکن امریکا کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی کوئی پرواہ نہیں۔ محض بھارت کے کہنے پر آزادی کشمیر کے لیے کردار ادا کرنے والے محب وطن جماعتوں اور شخصیات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی و کشمیری قوم دہشت گردی کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈا سے متاثر ہونے والی نہیں ہے۔ ماضی میں بھی ایسے اقدامات اٹھانے سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی اب ہو گا۔ بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونے تک کشمیری اپنی تحریک آزادی پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی شخصیات اور جماعتوں کے خلاف کارروائی کا واویلا کرنے والا بھارت و امریکا خود دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، جو مختلف خطوں و علاقوں میں مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری قوم کی مضبوط جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں کشمیر ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور تحریک آزادی کشمیرکی حمایت کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن یہ سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو ں گی۔ کشمیری تحریک آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Open chat