Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ڈیفنس اتھارٹی SKBZکالج میں سالانہ ذولسانی تقریری مقابلہ

ڈیفنس اتھارٹی SKBZکالج میں سالانہ ذولسانی تقریری مقابلہ

DSC_0475کراچی، ڈیفنس اتھارٹی SKBZکالج میں کل پاکستان سالانہ ذولسانی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔جس میں ملک بھر کے کالجوں کے طلباءنے حصہ لیااور آڈیٹوریم میں سامعین کے سامنے اپنی فنی اور تقریری صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی برٹش کونسل کراچی کی ڈائرےکٹرتےجانی نے کہا کہ اچھا مقرر الفاظ مےں روح ڈال دےتا ہے اور تقرےر کو پر تاثےر بنادےتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد مےں مکالمے کی فضا ختم ہوتی نظر آتی ہے اسی لئے ہتھےاروں کی زبان کو سنا جارہا ہے۔ قانون ساز اداروں سے لے کر ذہن ساز تعلےمی اداروں مےں جو خوبی ےکساں طور پر داد حاصل کرتی ہے وہ دلےل کی زبان اور تقرےر کا حسن ہے۔اُنہوں نے مقابلہ کے انعقاد پر اساتذہ اور تمام متعلقہ افراد کو داد دی اور اُن کی کاوشوں کو بہت سراہا۔

قبل ازیں کالج کے پرنسپل برےگےڈےر (ر) شاہد سلےم لون نے خطبہ استقبالےہ مےں کہا کہ کالج مےں طلباءکو اےسا فعال اور متحرک تعلےمی ماحول فراہم کےا جاتا ہے جو انکی ذہنی اور جسمانی صلاحےتوں کی موثر طور پر نشوونما کرتا ہے ۔

انگریزی مقابلہ تقریر میںپہلی پوزےشن دانش اسکول بوا ئز کمپس حاصل پور پنجاب کے عبداللہ مجاہد نے حاصل کی جبکہ ایجوکیشن بے کی فریحہ فیصلن نے دوسری اورڈی ایچ اے ماڈل ہائی اسکول فیز VII کے فصیح اقبال نے تےسری پوزےشن حاصل کی۔ اردو تقارےر مےں پہلی پوزےشن دانش اسکول بوائز کمپس حاصل پور پنجاب کے شاہد زمان نے حاصل کی ، ماما پارسی کی ماہم شاکردوسری پوزےشن کے حقدار قرار دئےے جبکہ بی وی ایس کے عون حسین نے تےسری پوزےشن حاصل کی۔ مجموعی طور پہ ٹرافی دانش اسکول بو ا ئز کمپس حاصل پور پنجاب نے حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...