اتوار, مئی 28, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیسندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

سندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

  کراچی: سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔ سندھ پولیس نے عادی مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو کہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔قانون منظوری کی صورت میں چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار  اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے، منشیات کے استعمال یا فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو یہ الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔مسودے میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ عادی مجرمان اور مفرور ملزمان کی مانیٹرنگ کا یہ بل سندھ اسمبلی آج پیش کیا جائے گا۔قانون کے تحت متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگاسکے گی، الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے عادی ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code