Thursday, October 29, 2020
Home Trending 50 واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،...

50 واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، مزار قائد پر تقریب

defence day parade1کراچی: بھارت کو 1965ء کی جنگ میں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے پر ملک بھر میں 50 واں یوم دفاع شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ پچاسویں یوم دفاع کے موقع پر دن کے آغاز میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور دفاع اور 65 کی جنگ کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ وفاقی دار الحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا جب کہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر 1965 کی جنگ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نیوی کے دستے نے تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور خالد پرویز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان ایئرفورس کے چاک و چوبند دستے نے مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے، مزار کی سیکیورٹی پاک فضائیہ کے 75 کیڈٹس نے سنبھالی جس میں 6 خواتین کیڈٹس بھی شامل تھے۔ ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...

ڈیفنس، پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنےوالے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفینس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے پی ٹی سی ایل کی سرکاری کیبلز چوری...