Thursday, October 22, 2020
Home کالم /فیچر 6ستمبر:جب ساری قوم ایک ہو گئی تھی

6ستمبر:جب ساری قوم ایک ہو گئی تھی

 عقیل خان
aqeelkhanpathan@gmail.com
1انسانی تخلیق آزمائش کے لیے ہے ۔ قوموں کی زندگی میں امتحان اور انقلاب آتے رہتے ہیں۔ زندہ قومیں ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہیں۔ آزمائشوں کی تپتی بھٹیوں سے نکل کر قومیں کندن بنتی ہیں۔ ایسا ہی ایک امتحان اور کڑی آزمائش سے ہماری قوم کو 6ستمبر 1965کو گزرنا پڑا۔ قیام پاکستان سے آج تک ہنود و یہود نے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیااور ہندوستان نے اس نوزائیدہ ملک کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بننا شروع کردیے۔ کبھی نہری پانی روک کر تو کبھی مسلم ریاستوں پر چڑھائی کرکے۔ قیام پاکستان کے وقت ہمارے حصے کا اسلحہ اور پیسہ بھی پورا نہیں دیامگر” جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے“۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہرآزمائش میں پورا اترنے کی توفیق دی۔
ہندووں کی سب سے بڑی سازش کشمیر پر غاصبانہ قبضہ تھا۔ مسلم اکثریت کی حامل اس ریاست پر ہندوو¿ں کا جب کوئی حربہ استعمال نہ ہوا اور ہرسطح پر ناکامی ہوئی تو اس دشمنی میں ہندوبین الاقوامی سرحدوں کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اپنی فوج لاہور کی سرحد پر لے آیااور اعلان جنگ کئے بغیر 5 اور 6 ستمبر کی درمیانی رات کو حملہ کر دیا۔ دشمن کا خیال تھاکہ اہل پاکستان نیند کی آغوش میںہوں گے اور وہ باآسانی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوجائے گا۔ اسے کیا معلوم کہ مسلمانوں اپنے رب سے تعلق مضبوط کرنے کے لیے راتوں کو جاگتا ہے۔ اسی لیے پاکستانی قوم سوئی ہونے کی بجائے ہوشیار اورچاک و چوبند پائی کیوں کہ ہم زندہ قوم ہیں ، پائندہ قوم ہیں۔
defence-day85650021_201494161918ہمارا دشمن اپنی فوج کی زیادہ تعداد اور اسلحے کے غرور میں تھا اور مسلمان جذبہ جہاد سے سرشار اپنے رب العزت پر بھروسا کیے ہوئے تھے۔ دشمن نے کئی محاذ کھول دیے تھے۔ چونڈہ (سیالکوٹ) کے مقام پر جنگ عظیم دوم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ لڑی جارہی تھی۔ دشمن نے چھ سو سے زائد ٹینکوں کو اس محاذ میں دھکیل دیا۔ اللہ کی مدد سے ہمارے شیر دل جوانوںنے چونڈہ کے مقام کو دشمنوںکے ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔ شہر اقبال نے ایک اور نئی تاریخ رقم کردی جہاں ہمارے فوجی جوان جسم سے بارود باندھتے اور ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر انہیں تباہ کردیتے اور شہید ہوکر اپنی اپنی مستقل زندگی پارہے تھے۔
بھارتی فوجیوںنے پرُاَمن اور نہتے بے گناہ پاکستانیوں پر اندھا دھند بمباری کی ۔ بھارتی و عالمی ذرائع ابلاغ نے تو یہاں تک گمراہ کن خبر چلادی کہ بھارت نے لاہور پر قبضہ کرلیاہے مگر پاکستان کے نڈر اور غیور فوجی جوانوںنے اپنے ملک کودنیابھر میں بہادر ملک کے نام سے متعارف کرایا۔ 6ستمبر سے 23ستمبر تک جاری رہنے والی اس جنگ میں پاک فضائیہ، بری فوج، بحریہ اور پاکستانی قوم کو اپنی طاقت اور صلاحیت کا احساس ہوا۔ ہماری غیور قوم نے ایسی ضرب لگائی کہ ہندو بنیا اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی التجا لے کر پہنچ گیا۔
ہماری مٹھی بھر فوج کے غازیوں اور شہداءنے بدر و حنین کی یاد تازہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ ہمارے شہادت کے جذبے سے سرشار فوجیوں نے دشمن کے ایسے پرخچے اڑائے کہ وہ مورچے ، سامان اور اسلحہ چھوڑ کر بھاگ پڑے۔ اس دوران ہماری فوج نے دشمن کے 1600مربع میل پر قبضہ کرلیا تھا۔ میجرعزیز بھٹی واہگہ اٹاری کے محاذ پر چھ روز تک بھارت کے ٹینکوں اور توپوں کے پرخچے اڑاتے رہے۔ انہیں کھانے اور آرام کی ضرورت ہی محسوس نہ ہوئی کیوں کہ جنت کے باغات میں حوریں اس کے استقبال کے لیے بے چین تھیں ۔ اس جوان کے سینئر آفیسر نے اسے کہا بھی کہ” راجا صاحب آپ تھک گئے ہیں آپ آرام فرمالیں اور آپ کی جگہ کسی دوسرے جوان کو متعین کردیتے ہیں “مگر راجا عزیز بھٹی شہید کی خاک وطن سے محبت نے انہیں ایسا کرنے سے باز رکھا۔ آخر کار اسی محاذ پر کاندھے پر گولا لگنے سے جام شہادت نوش فرمائی۔ شاعر نے ایسے ہی جوانوں کے لیے کیا خوب کہا ہے
تمہی سے اے مجاہدو! جہان کا ثبات ہے
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
1965ءکی جنگ میں ہماری فضائیہ نے بری فوج کی طرح فضا میں بھی حکمرانی کی۔ ہندوستانی ائیر فورس کے 117طیارے زمیں بوس کیے۔ پٹھان کوٹ ، جام پور، ہلواڑہ اور دیگر ہوائی اڈے روزانہ پاکستانی طیاروں کے گولوں کا نشانہ بنتے۔ ہمارے ہیرو ایم ایم عالم نے اپنے طیارے سے بیک وقت چھ طیاروں کو نشانہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ جوآج تک قائم ہے۔ بری اور فضائیہ فوج کی طرح ہماری بحریہ بھی پیچھے نہیں رہی۔ بحریہ فوج نے اپنے ساحلوں اور سمندروں کو نہ صرف محفوظ رکھا بلکہ “دوارکا“ کے اہم قلعے کے تباہ کرکے ہندوستان کی کمر توڑ دی۔
62ستمبر 1965کو پاکستانی قوم نے جس جرا¿ت مندانہ انداز میں اپنے وطن پاکستان کا دفاع کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ اسی کی یاد میں ہر سال 6ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے ۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کرتے ہیں۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام اور ملی نغمے پیش کئے جاتے ہیں۔اپنے فوجی جوانوں کی قبروں پر سلامی پیش کی جاتی ہے۔ غرض یہ کہ 6ستمبر ہمیں اپنے وطن کی حفاظت کی یاد دلاتا ہے۔ اس روز ہم اپنے وطن کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں اور اپنے ملک کی سلامتی کی دعائیں مانگتے ہیں۔
آئیے آج ہم پھر اپنے وطن کی حفاظت کی قسم کھا کرعہد کریں کہ اب ہندوستان ، امریکہ اوراسرائیل کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے بھی اپنے ملک کو بچائیں گے۔ ہمارے ملک کی طرف جو بھی میلی آنکھ اٹھائے گا ہم اس کو نیست نابود کرکے دم لیں گے۔ مختلف لبادوں میں قوم کو تباہ کرنے والی سازشوں سے خود کو بچائیں ۔ اپنے وطن کی حفاظت کی خاطر ملک کا بچہ بچہ اپنی جان قربان کرنے کو تیا ررہےں۔اس یوم دفاع کے موقع پرمیری تمام سیاستدانوں، بیوروکریٹس، علماءکرام،اساتذہ ، صنعت کاراور بالخصوص طلبہ اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اپنے ملک کی خاطر اپنے درمیان موجود دراڑوں کو ختم کردیں اور اپنے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ (آمین)

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...