شہر میں تالا توڑ گروہ ایک بار پھر سرگرم، جمعہ اور ہفتہ کی رات ڈیفنس فیز 2 میں دکانوں کے تالے کاٹ کر کیش، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دکانداروں کے مطابق ویڈیو میں تین ملزمان کو واضح طورپر دکانوں کے تالے کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ملزم نے دکان کے اندر جاکر لوٹ مار کی باقی دو باہر نگرانی کررہے تھے، دکانداروں کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کی دے دی گئی پھر بھی پولیس کی جانب سے کوئی تسلی بخش کارروائی سامنے نہیں آسکی