ڈیفنس پولیس مقابلہ، پولیس حکام نے مقابلے کی سنسنی خیز تفصیلات جاری کردیں، پولیس کے مطابق ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافے کے بعد دو ٹیمیں تشکیل دی تھیں، صبح ساڑھے چار بجے پولیس نے گاڑی کو مشتبہ جان کر چیک کرنا چاہا تو ملزمان نے گاڑی گھر کے اندر دوڑا دی، پولیس بنگلے میں داخل ہوئی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں پانچ ملزمان زخمی ہوگئے ، اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوئے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مارے گئے ملزمان 11 رکنی گینگ کی صورت میں وارداتیں کرتے تھے، مذکورہ گروہ کے 6 کارندے جیل میں ہیں، ملزمان ماسیوں اورملازمین کے ذریعے گھر کی معلومات جمع کرتے تھے،ڈکیت گروہ سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر کے گھر ڈکیتی میں بھی ملوث تھا۔ گینگ کا سرغنی غلام مصطفی پنجاب پولیس کو بھی مطلوب تھا۔