ڈیفنس میں سلنڈر دھماکہ 2 افراد زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان، ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں واقع کباڑی کی دکان پر سلنڈر کاٹنے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کباڑی اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا جبکہ دکان کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا