ڈیفنس مقابلے میں ہلاک سرائیکی گینگ کے سرغنہ کو درخشاں میں ہونےوالی ڈکیتی کے مدعی نے شناخت کرلیا، پولیس کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر مقدمہ درج کرانے والے شخص کو ایدھی سرد خانے لے جایا گیا تو مدعی نے گینگ کے سرغنہ غلام مصطفی کی شناخت کرلی۔