ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کے مطابق مذکورہ ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے، ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کے باعث ڈپارٹمنٹل اسٹور میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔