Saturday, October 24, 2020
Home Trending دہشتگردوں نے چند منٹوں میں 4 افراد کو موت کی ابدی...

دہشتگردوں نے چند منٹوں میں 4 افراد کو موت کی ابدی نیند سلا دیا

2-a-1-Target-killings-claim-8-more-lives-in-Karachi دہشتگردوں نے چند منٹوں میں 4 افراد کو موت کی ابدی نیند سلادیا
شہرقائد میں ٹارگٹ کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر بے لگام موت کے سوداگروں نے ڈیرے جما لئے ہیں، پولیس صرف کامیابی کے دعوے کرتی ہے لیکن ٹارگٹ کلر قانون کے رکھوالوں کا منہ چڑا رہے ہیں، علی الصبح شہر مختلف علاقوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے چند منٹوں میں 4 افراد کو موت کی ابدی نیند سلادیا۔ کورنگی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونیوالے شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے کہ وہ اسی دوران زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
اورنگی ٹاﺅن میں علاقے مومن آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جس اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
لیاری میں موت کے سوداگروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے ایک چھ سالہ بچی کو تاوان کے لئے اغوا کیا تھا، جیسے ہی پولیس پہنچی توملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان انوارالحق اور بلال ہلاک ہوگئے اور ہلاک ملزمان کے دیگر 2 ساتھی نعمت شاہ اور عازمین عرف گلو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم مغوی بچی کو بازیاب کرالیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...