Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فنڈز کی عدم دستیابی، شہر میں انسداد ڈینگی مہم معطل، ایک اور...

فنڈز کی عدم دستیابی، شہر میں انسداد ڈینگی مہم معطل، ایک اور شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

Dengue Virusکراچی: بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کراچی میں انسداد ڈینگی مہم معطل ہوگئی ۔دوسری جانب شہر میں ڈینگی وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ذرائع میونسپل سروسز کے مطابق شہر میں گزشتہ 3 روز سے انسداد ڈینگی اسپرے نہیں کیا جارہا ہےجس کے بعد شہر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمٰی کراچی کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی نے شہر میں انسداد ڈہنگی مہم معطل کردی ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں یومیہ 30 گاڑیوں کی مدد سے مختلف علاقوں میں اسپرے کا کام بند پڑا ہے۔ ذرائع میونسپل سروسز کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول نہ ملنے کے باعث گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔دوسری جانب رواں سال شہر میں ڈینگی سے 6 افراد ہلاک اور 2200 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری گھروں کے اطراف پانی کھڑا نہ ہونے دیں، پانی کے ٹینکوں کی صفائی کرائیں اور جسم کے کسی حصے کو غیر ضروری طور پر کھلا نہ چھوڑیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...