Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا دن منایا جا رہا ہے

depressionکراچی: پاکستان کی 34 فیصد آبادی مختلف ذہنی امراض میں مبتلا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد دوسروں کو ہراساں کرنے کے بجائے عدم توجہ ، تحفظ ،اور غیر مناسب رویوں کی باعث مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں ۔ ذہنی امراض میں زیادہ تر ڈپریشن،رویوں میں تبدیلی، گھبراہٹ اور خوف جیسے عوامل انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے ہیں ۔انہی عوامل کے پیش نظر ہر سال 10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ذہنی صحت کا دن منایا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈھائی دہائی سے انسانی نفسیات پر کام کرنے والے ڈاکٹر اقبال آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کی آبادی کو 34 فیصد حصہ ذہنی امراض کی مختلف اقسام میں مبتلا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں ذہنی امراض لا علاج نہیں اور اس میں جلد بہتری لانے میں متاثرہ فرد کے اہل خانہ اور دوست اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد سے متعلق عام تاثر یہ ہے کہ یہ لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں جبکہ یہ دوسروں کی حقارت اور غیر مناسب رویوں کا شکار ہوتے ہیں۔ذہنی صحت میں عظمت کے عنوان سے منائے جانے والے دن کے موقع پر ماہرین کہتے ہیں کہ انسان انفرادی طور پر اپنے رویے،جذبات اور سوچ کو درست سمت میں گامزن کرلے تو کئی مسائل پر قابو پا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...