Saturday, October 24, 2020
Home Trending ڈی جی رینجرز نے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا...

ڈی جی رینجرز نے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیدیا

rangersکراچی، ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں سانحہ بلدیہ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس کے دوران بھتہ خور گروپ کی جانب سے سانحہ بلدیہ کے تفتیشی افسر اور متاثرین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا جب کہ سانحے کے ملزم رضوان قریشی کی اچانک گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں بعض عناصر کے اثرانداز ہونے پر تشویش ہے تاہم ڈی جی رینجرز نے سانحے میں ملوث افراد اور ان کے ہمدروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...