Saturday, October 31, 2020
Home Trending صرف 12 ایماندار پولیس افسر شہر کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں، ڈی...

صرف 12 ایماندار پولیس افسر شہر کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں، ڈی جی رینجرز

Bilalakbarڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری اور اغوا کی روک تھام کے لیے رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس کام کررہی ہے جبکہ پولیس کے صرف 12 ایماندار افسر شہر کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں۔
ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا کہ محرم کے دوران سکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت کراچی میں 10 ہزار رینجرز اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جن میں سے 70 فیصد کراچی اور 30 فیصد اہلکار اندورن سندھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کےلئے دن رات کام کررہے ہیں جب کہ شہر میں مختصر و طویل مدتی آپریشن کی حکمت عملی پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ صرف 12 ایماندار پولیس افسر شہر کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں جبکہ شہر میں پولیس نفری کی بھی کمی ہے جہاں 1500 شہریوں کےلئے ایک پولیس اہلکار ہے۔
دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے کراچی چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی جس میں تاجروں کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا جس پر بلال اکبر نے تاجروں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہر میں بھتے اور اغوا کی روک تھام کے لیے رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس کام کررہی ہے اور اس سے متعلق شکایات بھی فوری حل کی جارہی ہیں جب کہ شہر میں محفوظ ماحول میں کاروبار کےلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...