Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سانحہ شکارپور شہدا کمیٹی : مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا ختم

سانحہ شکارپور شہدا کمیٹی : مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا ختم

majlis e wahdat ul muslimeen11کراچی: سانحہ شکارپور کے خلاف شہدا کمیٹی اور مجلس وحدت المسلمین کا جاری دھرنا حکومت سندھ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ، شرجیل میمن، مجلس وحدت المسلمین اور شہدا کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مذاکرات کے کامیاب ہونے اور دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل کا کہنا ہے کہ شہدا کمیٹی سے 22 مطالبات پر مذاکرات ہوئے، شکارپورمیں ایپکس کمیٹی کی نگرانی میں پولیس اوررینجرز کے آپریشن اور سرکاری املاک پر مذہبی جماعتوں کے قبضے ختم کرانے کے مطالبات بھی مان لیے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،حکومت سے کل ہمارے تفصیلی مذاکرات ہوں گے،مذاکرات کامیاب بنانے میں وزیراعلیٰ نے کوششیں کیں، ہمیں پوری امید ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی،ہماری تحریک دہشتگردی،مذہبی تفریق کےخلاف ہے،ہم سندھ کی جمہوری حکومت کےخلاف تحریک نہیں چلارہے۔علامہ مقصود ڈومکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہدا کمیٹی میں 14 افراد ہیں جن میں لواحقین بھی شامل ہیں،جبکہ شکارپورمیں بھی ایک کمیٹی بنائی جائیگی جو کارروائیوں کا جائزہ لےگی،کمیٹی دیکھےکہ دہشتگرد کس تنظیم یا مدرسے سے ہے۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ میری گزارش تھی کہ معاملات حل ہوجائیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکلتا ہے،حکومت کی ذمے داری ہے مطالبےپورےکیےجائیں،وزیر اعلیٰ نے سانحہ شکار پور کےشہدا کے لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپےدینے کا اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...