Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

آلودہ پانی اورکثیرالمنزلہ عمارتوں  پرپابندی،تحریری فیصلہ جاری

cheif justice saqibکراچی سپریم کورٹ نے آلودہ پانی اور کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی سے متعلق کیسز کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق تحریری فیصلہ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے حکم نامہ خود تحریرکیا۔ حکم نامے میں سندھ حکومت کو واٹر کمیشن کے لیے سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ادھر آلودہ پانی فراہمی سےمتعلق کیس میں سابق جسٹس سپریم کورٹ امیر ہانی مسلم کوچھ ماہ کے لئے واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں جگہ اور مطلوبہ عملہ فراہم کیا جائے۔ کمیشن صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی نگرانی کرے گا۔ کمیشن صنعتی فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور دیگر احکامات پر عملدرآمد بھی کرائے گا۔ دوسری طرف شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی کیس میں بھی تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں کراچی میں 6 منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی۔ تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ بلڈرز کو 6 منزل سے زیادہ بکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ فیصلےمیں تنبہہ کی گئی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر بلڈرز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے

Open chat