بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانکیا پی ڈی ایم نے جنرل باجوہ سے ڈبل گیم کی

کیا پی ڈی ایم نے جنرل باجوہ سے ڈبل گیم کی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ پر ”ڈبل گیم“ کھیلنے کا الزام عائد کر رہے ہیں جب کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ جنرل باجوہ آخروقت تک عمران خان کے حامی تھے اور انہوں نے ہی پرویز الہیٰ کو پنجاب میں عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے کہا تھاایسے میں صحافی حامد میر نے ایک نیا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق ڈبل گیم جنرل باجوہ نے تحریک انصاف سے نہیں کی بلکہ پی ڈی ایم نے جنرل باجوہ سے ڈبل گیم کردی ہے۔حامد میرکا کہنا ہے کہ جب تحریک عدم اعتماد آئی تو سبھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما ”اندر ہی اندر کام کرتے رہے اور ایک دم سے 7 مارچ کو جب انہوں نے تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا تو اس بڑے گھر میں ماتم کی فضا تھی اور انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ ہو کیا رہا ہے اور جب تک پریس کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد کا اعلان نہیں کیا گیا، انہیں یقین تھا کہ یہ پریس کانفرنس ہو ہی نہیں سکتی۔ جب پریس کانفرنس ہو گئی تو تب ان کو سمجھ آئی کہ اس ملک میں انتہائی اعتماد سے جھوٹ بولنا صرف ہمیں نہیں آتا کچھ اور لوگوں کو بھی آتا ہے۔“اس انکشاف پر وسعت اللہ خان نے پوچھا ”اس میں زرداری صاحب تو نہیں تھے؟“ جواب میں حامد میر نے کہاکہ اس میں زرداری صاحب بھی تھے اور شہباز شریف صاحب بھی تھےحامد میر کے بقول ان تک یہ معلومات اس لیے پہنچیں کہ جب ان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی گئی اور ان کا کالم بھی بند ہوگیا تو کچھ سیاستدان انہیں بے ضرر سمجھ کر ان کے سامنے کھل کر بات کرنے لگے

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code