مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک شخص کی شناخت 70 سالہ محمد خان نواز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ سپر ہائی وے فیسٹا پارک کے قریب ٹریفک حادثہ میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔