مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گلشن اقبال میں رب میڈیکل سینٹر کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈرگ روڈ ناتھا خان پل کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اور جوہر بلاک-8 میں گل چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں 1 بچی جاں بحق ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔