فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی داؤد چالی ریلوے ٹریک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اکبر علی یار عمر کے نام سے ہوئی جبکہ اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 1 خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ فوزیہ زوجہ لطیف عمر کے نام سے ہوئی ہے۔