مختلف فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 مہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ یاسر خان ولد مکھن خان کے نام سے ہوئی جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن آفریدی چوک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جس کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 26 سالہ ذیشان ولد اقبال عمر کے نام سے ہوئی ہے۔