Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت بچے کے بیان کو اہمیت نہیں دی جاسکتی کیونکہ بچہ ابھی ڈرا...

بچے کے بیان کو اہمیت نہیں دی جاسکتی کیونکہ بچہ ابھی ڈرا ہوا ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی

mushtaqmehar320x180کراچی، منظورکالونی میں میاں بیوی دوبچوں کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس نے قتل کی واردات میں زخمی ہونے والے8 سالہ حماد کا بیان اسپتال میں ریکارڈکرلیا ہے۔معصوم بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد قاری طارق نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے والد کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا۔پولیس کے مطابق مقتول طارق کی گردن پر موجود زخم دیگر مقتولین کے زخموں سے کم ہیں تاہم ایم ایل او بتا سکتے ہیں کہ مقتول طارق کا زخم کتنا نقصان دہ تھا۔ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چاروں افراد کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ۔11سالہ حماد کے بارے میں ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ بچے کے بیان کو اہمیت نہیں دی جاسکتی کیونکہ بچہ ابھی ڈرا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران بچہ بے ہوش ہوگیا تھا اور اس کے گلے کو بھی تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا ۔بچے کو اسپتال میں طبی امداد کی جارہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی