Saturday, October 24, 2020
Home Trending سانحہ صفورا کے ملزمان کا 37 وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

سانحہ صفورا کے ملزمان کا 37 وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

police1300x160320x180کراچی،سانحہ صفورا کے ملزمان نے اب تک سینتیس وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ تمام مقدمات کراچی کے مختلف زون اور حیدر آباد میں درج ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکشاف کیا کہ سانحہ صفورا میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ دوران تفتیش ملزمان سینتیس مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ان میں سے چار دہشت گردی کی وارداتوں کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔مزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سبین محمود اور ڈیبرا لوبو کا قتل، قیوم آباد میں خود کش حملہ، ڈالمیا میں نیوی اہلکار کی گاڑی میں بم کی تنصیب، حیدر آباد میں بوہری کمیونٹی پر حملہ اور اسکولوں پر کریکر پھینکنے میں ملوث ہیں۔ پولیس پر حملے اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ سانحہ صفورا کی مزید تفتیش کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ، ایس پی ملیر اور سی ٹی ڈی کے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...