Friday, October 30, 2020
Home Trending ڈی آئی جی ویسٹ کا دفتررشوت کا بڑا مرکز، فریادی اہلکار مایوسی...

ڈی آئی جی ویسٹ کا دفتررشوت کا بڑا مرکز، فریادی اہلکار مایوسی کا شکار

کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ کا آفس فریاد کے لیے آنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ عملہ مبینہ طور پر بغیر رشوت کے پولیس افسران و اہلکاروں کو اعلیٰ افسر کے سامنے پیش نہیں کرتا جو مٹھی گرم کر دیتا ہے اسے پیش کر دیا جاتا ہے،شکایت کے باوجود ڈی آئی جی ویسٹ نے اس معاملے سے لاتعلقی اختیار کی ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر ڈیوٹیاں دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
SindhPolice_Logoتفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے باعث ان کے دفتر میں ماتحت عملے کی اجارہ داری اور من مانی نے شکایات کے حل اور پیشی کے لیے آنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شدید مشکلات اور مایوسی سے دوچار کر دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے دفتر میں اپنے مسائل کے حل کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کو ماتحت عملہ مبینہ طور پر بغیر مک مکا کے اعلیٰ افسر کے سامنے پیش کرنے سے ٹال مٹول سے کام لیتا ہے اور جو ان کی مٹھی گرم کر دے اسے پیش کرا دیا جاتا ہے جس کے باعث اعلیٰ افسر کے سامنے پیش نہ ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تعینات پولیس افسران و اہلکار چھٹی ، غیر حاضری ، میڈیکل ، تبادلے ، تعیناتی ، بیماری اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر آتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ افسر کے سامنے پیش ہو کر اپنے مسائل بیان کر سکیں جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ نے مبینہ طور پر اس معاملے پر لاتعلقی اختیار کی ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر ڈیوٹیاں دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں نہ صرف شدید اشتعال پایا جاتا ہے بلکہ اعلیٰ افسر کے رویہ پر بھی دلبراشتہ دکھائی دیتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات متعدد افسران و اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اعلیٰ افسر تو اے سی کمرے اور لگڑری گاڑی میں محافظوں کی فوج میں آتے جاتے ہیں جبکہ پولیس میں تعیناتی کا اصل فرض تو موبائلوں اور تھانوں میں ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران و اہلکار ادا کرتے ہیں اور اس میں ان کی جانب سے جانوں کے نذرانے بھی دیے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کیلیے کوئی بہتر حکمت عملی نہیں اپنائی گئی جس کے باعث اپنی فریاد لے کر آنے والے پولیس افسران و اہلکار ان کے ماتحت عملے کے رحم و کرم پر ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ کے آفس میں شکایت کے سدباب کیلیے آنے والے شہریوں کو بھی اعلیٰ افسر سے ملاقات کیلیے طویل انتظار کی زحمت برداشت کرنا پڑتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...