کراچی: صوبہ سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا، اب خصوصی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی۔ وزیر ایکسائزا ینڈ ٹیکس سیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ‘سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر’ اسمارٹ کارڈ کا اجرا کردیا گیا ہے، سیکیورٹی فیچرڈ ایم وی آراسمارٹ کارڈ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارڈ جدید ترین سیکیورٹی فیچرڈ کا حامل ہے، گاڑیوں کے مالکان پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ لےسکیں گے، کارڈ کے اجرا سے جعلی رجسٹریشن بک کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔