Monday, October 26, 2020
Home Trending ڈاکیارڈ پرحملے کی تصدیق، دودہشتگرد ہلاک 4 گرفتار، ایک افسر شہید

ڈاکیارڈ پرحملے کی تصدیق، دودہشتگرد ہلاک 4 گرفتار، ایک افسر شہید

 Pakistan Navyپاک بحریہ نے یوم دفاع کے موقع پر پی این ایس ڈاکیارڈ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیاگیا، جس کے دوران پاک بحریہ کا ایک افسر شہید جبکہ دو شدت پسند مارے گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارکر کئی مزید دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے دوران دو شرپسند ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے مطابق حملے میں ایک افسر شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ نیول کمانڈر کامران آصف نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ عسکریت پسند راکٹ لانچروں، رائفلز اور دستی بموں سے لیس تھے۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق چھ ستمبر کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ڈاکیارڈ کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم آج آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سنڈیلا نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...