ڈاکٹرزکااحتجاج دوسرے روزبھی جاری،مریض کومشکلات کاسامنا

doctors in protestکراچی شہرقائد سمیت سندھ بھر میں تنخواہوں میں اضافہ اور الاونس کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، اوپی ڈی سمیت آپریشن تھیٹرز کا بھی بائیکاٹ کیا گیاہے،مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسس کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جناح ہسپتال، سول ہسپتال، این آئی سی ایچ، لیاری ہسپتال میں تالے لگ گئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کے باہر مریضوں کا رش لگ گیا۔ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈی اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اسپتالوں کی ایمرجنسی اور آئی سی یو کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا، حکومت یقین دہانی کے بجائے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top