غیر حاضری پر بے نظیر میڈیکل کالج کے 8 ڈاکٹرز برطرف

atai doctorکراچی، محکمہ صحت سندھ نے طویل عرصے سے غیر حاضر شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے 8 ڈاکٹرز برطرف کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی سروسز جنرل اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی سفارش پر کی گئی، محکمے کی جانب سے محکمہ صحت کوتحریری شکایات دی گئی تھی، جس پر کالج انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو برطرف کیا۔محکمہ صحت کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر برطرف ڈاکٹرز گھر بیٹھے کروڑوں روپے تنخواہ وصول کرچکے تھے،برطرف ہونے والوں میں ڈاکٹرانیلہ،ڈاکٹرشائستہ ،ڈاکٹرروزینہ،ڈاکٹررعنا،ڈاکٹرعائشہ ،ڈاکٹرشہلا اور دیگر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top