فیروز آباد کے علاقے میں پالتو کتوں نے بزرگ شہری پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، ذرائع کے مطابق مالک اپنے پالتو کتوں کو لے کر واک کے لئے نکلا تھا کہ کتوں نے بزرک شہری پر حملہ کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری پر ایک ساتھ پانچ سے چھ کتوں نے حملہ کرکے اسے زمین پر گرارکھا ہے جبکہ کتوں کا مالک شہری کو بچانے کی ناکام کوشش کررہا تھا تاہم پولیس نے کتوں کے مالک کےخلاف مقدمہ درج کرلیا