زرمبادلہ کے ذخائرکم ہوکر 9 ارب 3 کروڑرہ گئے،اسٹیٹ بینک

dollersکراچی اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر ذخائر میں 29.3 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 9 ارب 3 کروڑ ڈالررہ گئے۔بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی واقع ہوگئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں دو کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ بینک کے مطابق مجموعی ذخائر 27.3 کروڑ ڈالر کمی سے 15.52 ارب ڈالررہ گئے۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 31 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے، رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ ساڑھے 18 ارب ڈالر تک ہوجانے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top