Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں کاروبار گدھے کی کھال برآمد کرنے کی کوشش ناکام، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

گدھے کی کھال برآمد کرنے کی کوشش ناکام، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

donkey skin1کراچی: گدھے کی کھالیں ہانگ کانگ ایکسپورٹ کرنے کی کوشش ناکام بناکر کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے کسٹمز ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی سے گدھے کی 1200کھالیں ہانگ کانگ ایکسپورٹ ہونے سے روک دی گئی ہیں،کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعدکے مالکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گدھے کی کھال برآمد کرنے کے لیے کمپنی کومبینہ طورپراجازت نامہ جاری کیاگیاجبکہ کورنٹائن ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعدسر ٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، کھال ایکسپورٹ کرنے کا آخری سرٹیفکیٹ27اگست کوجاری کیاگیاتھاجبکہ25اگست کو2500کھالیں چین بھیجی گئیں۔ واضح رہے کہ گدھے کی کھال کی برآمد پراقتصادی رابطہ کمیٹی نے پابندی عائد کررکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...