Friday, October 23, 2020
Home Trending ڈبل سواری بند کرنا سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کا گٹھ جوڑ...

ڈبل سواری بند کرنا سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کا گٹھ جوڑ نکلا

sindh governmentکراچی، ضمنی انتخابات کے دوران کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کس نے لگائی۔ وزیر اعلیٰ کی لاعلمی اور رینجرز کی وضاحت کے بعد انکشاف ہوا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے مل کر کیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی، وزیر اعلیٰ لاعلم، رینجرز نے کردی وضاحت۔۔ تو پھر سوال یہ ہے کہ پابندی کا فیصلہ کس نے کیا۔ کون ہے طاقتور شخص، جس نے صوبے کے چیف ایگزیکٹو سے پوچھے بغیر پابندی کا حکم صادر کر دیا۔ذرائع محکمہ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکریٹری داخلہ مختیار سومرو اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مل کر کیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتائے بغیر نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا اور کراچی کے عوام کو تین دن اذیت جھیلنا پڑی۔محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق پولیس کی سفارش پر سیکریٹری داخلہ نے اکیس اپریل کو حکم دیا کہ شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا جائے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ سمری تو وزیر اعلیٰ منظور کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ اجازت لینے کی ضرورت نہیں نوٹیفکیشن جاری کریں۔اگلے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈبل سواری پر پابندی کا معاملہ اٹھا تو وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری داخلہ مختیار سومرو پر سخت برہمی کا اظہار کیا تو وہ خاموش رہے۔ اجلاس میں موجود ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ان سے پوچھا کہ آپ نے یہ فیصلہ مجھ سے پوچھے بغیر کیسے کر دیا۔ جس پر سیکریٹری داخلہ نے دلچسپ جواب دیا کہ سر آپ چینی صدر کے دورے میں مصروف تھے آپ سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا اس لیے فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ نے استفسار کیا کہ آپ نے انتظار کیوں نہیں کیا؟ تو سیکریٹری داخلہ نے جواب دیا کہ پولیس کا دباؤ تھا کہ جلد نوٹیفکیشن جاری کریں اس لیے حکم نامہ جاری کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...