Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہرقائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی مدت ختم

شہرقائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی مدت ختم

PillionRidingشہر قائد میں لگائی گئی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی مدت رات 12 بجے کے بعد مکمل ہوگئی جب کہ اس دوران پولیس نے خلاف ورزی کرنیوالے ایک ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی۔ یاد رہے کہ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی اور مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعود کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت 11 ستمبر کو شہر قائد میں 10 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی مدت بعد میں کم کرکے 5 روز کردی گئی تھی جو رات 12 بجے مکمل ہوگئی۔

واضح رہے کہ ڈبل سواری کی 5 روزہ پابندی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے کئی کو مچلکوں کی ادائیگی اور شخصی ضمانت کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...