Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ڈاﺅ یونیورسٹی میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا...

ڈاﺅ یونیورسٹی میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

Dow University karachiکراچی، پانی انسانی زندگی کا نہایت اہم غذائی جزو ہے، انسانی زندگی کا 60فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ صاف پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ شہر میں آلودہ پانی ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوںمیں اضافہ ہورہا ہے۔صاف اور محفوط پانی کی فراہمی کو یقنی بنانے کیلئے ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اوجھا کیمپس میں پینے کے صاف پانی کیلئے ریورس آسموسس (آر او) پلانٹ بنام ریواواٹر قائم کیا جو کہ جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے اوجھا کیمپس میں قائم صاف پینے کے پلانٹ ریوا واٹر کی افتتاح تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر PSQCA کے ڈپٹی ڈائریکٹر، وائز اکرام الحق کے علاوہ یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔ پروفیسر مسعودحمید خان نے مزید کہا کہ ڈاﺅ یونیورسٹی نے ریوا واٹر ریورس آسموسس (آر او) پر مشتمل ہے، اس پلانٹ سے تقریباً 30,000 گیلن یومیہ پانی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس پلانٹ میں پانی کو گیارہ مراحل سے گزرارہ کر اس کو پینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ عالمی ادارے صحت کے مطابق پانی کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اس پلانٹ میں کوالٹی کنٹرول کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔اس موقع پر وائز اکرام الحق نے پینے کے صاف پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ڈاﺅ نیورسٹی میں واٹر فلٹر پلانٹ کے قیائم کو خوش آئن قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...