اتوار, مارچ 26, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں...

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں

کراچی: غریب آباد کی فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 18 دکانیں اور کارخانے جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ لاکھوں روپے کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیاحادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کچھ دیر کے بعد  فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ 45 دکانیں اور دو گاڑیاں جل گئیں جبکہ سامان نکالنے کے دوران دو افراد بھی زخمی ہو گئے ،متاثرین نے فائر بریگیڈ پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام بھی لگا دیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ کے اطراف کے اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code