Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع ،...

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع ، 3 الگ الگ جے آئی ٹیز تشکیل دیدی گئیں

asim hussain۱کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 3 الگ الگ جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے لئے تشکیل دی گئی تینوں جے آئی ٹیز میں نیب اور رینجرز کے افسران شامل ہیں۔ تشکیل دی گئی ایک جے آئی ٹی ڈاکٹر عاصم سے ضیاالدین اسپتال اور ٹرسٹ سے متعلق تحقیقات کرے گی، ٹیم ان سے سرکاری زمین پراسپتال بنانے سے متعلق بھی پوچھ گچھ بھی کرے گی جب کہ دیگر جے آئی ٹیز سرکاری اراضی پر قبضے، پی ایم ڈی سی کے معاملات اور دیگر الزامات کی تفتیش کریں گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کو گزشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا اور اس وقت وہ 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...