Saturday, October 24, 2020
Home Trending ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ جاری، تمام ٹیسٹ رپورٹس کلیئر

ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ جاری، تمام ٹیسٹ رپورٹس کلیئر

asim hussain۱کراچی،کرپشن اور اختیارات کے ناجائز الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین کو دل کے دورے کے باعث ادارہ امراض قلب منتقل کیا گیا۔ میڈکل رپورٹ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے ہائیکورٹ میں اس معاملے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو دل کے دورے کے باعث ادارہ امراض قلب منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نوے روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے اسپتال میں ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود علاج میں تاخیر برتی گئی جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مکمل علاج ہونے تک ڈاکٹر عاصم کو اسپتال سے کہیں منتقل نہ کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ زرین حسین کی درخواست پر طبی رپورٹ آنے تک ڈاکٹر عاصم کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے روک دیا۔ اگلے عدالتی حکم تک ڈاکٹر عاصم قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل رہیں گے۔ دو رکنی بینچ نے رینجرز سے جوابی حلف نامہ تئیس ستمبر کو طلب کرلیا۔ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ای سی جی میں معمولی سا دل کا عارضہ نمایاں ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹ نارمل ہے جبکہ ملزم کی انجیو گرافی کل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...