Tuesday, October 27, 2020
Home Trending اعتزاز احسن کی دلیل گناہ کے مترادف ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

اعتزاز احسن کی دلیل گناہ کے مترادف ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

Farooqsattarایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے حق میں اعتزاز احسن کی دلیل گناہ کے مترادف ہے جیسے وہ کسی ملزم کی زبردستی پردہ پوشی کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خورشید شاہ نے تمام مہاجروں کو گالی دی اور اس لفظ کو گالی سے تعبیر کیا جس سے تمام پاکستانیوں اور بالخصوص مہاجروں کی دل آزاری ہوئی اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ اس سے متعلق اعتزاز احسن نے حقائق توڑ مروڑ کے پیش کیے اور غیر اخلاقی باتیں کیں، مہاجروں سے متعلق بیان دینے سے اعتزاز احسن کی بھی ذہنیت کا پتا چلتا ہے کیونکہ جس کی اصلاح کی ضرورت ہے اسے سمجھانے کی بجائے ہمارے مظاہرے کو ہدف بنایا گیا جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ خورشید شاہ نے اعتزاز احسن کو اپنا وکیل صفائی مقرر کیا ہے اوروہ پوری فیس لے کر زبردستی زمین آسمان ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہم ان کے جانبدارانہ اور متعصبانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وڈیرے ہاریوں اور کسانوں کے ساتھ ہمیں بھی غلام بنانے کی کوشش کررہے ہیں، 67 سال میں کس نے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور اب شہری علاقوں کے عوام کا احساس محروم احساس بیداری میں تبدیل ہورہا ہے، ایم کیوایم محرم کے بعد ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کےلئے تحریک شروع کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...