Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں کاروان غیرت کے شاندار استقبال پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا لیاری عوام...

کاروان غیرت کے شاندار استقبال پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا لیاری عوام کی شرکت پر ٓاظہار تشکر

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

کراچی، عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے یوم دفاع کے موقع پر لیاری کے عوام کی جانب سے کاروان غیرت میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے شاندار استقبال اور عافیہ رہائی ریلی میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر موقع پر اپنی ذمہ داری ادا کی ہے اب قومی قیادت کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا فریضہ سرانجام دینا چاہئے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام روانہ ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں قیام امن سے عوام کا عسکری قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سیاسی قیادت نے قوم کو ایک مرتبہ پھر مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کی گولڈن جوبلی تقریبات میں عوام کے جوش وخروش کو دیکھ کر 6 ستمبر 1965 ء کی یاد تازہ ہوگئی۔ 2003 ء میں عافیہ کے اس کے تین معصوم بچوں سمیت اغواء کے بعد اس سال یہ پہلا موقع ہے جب عوام نے عیدالفطراور یوم آزادی کے بعد یوم دفاع بھی بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے لاقانونیت کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے موقع پر عافیہ کے ساتھ گذشتہ بارہ سال سے ہونے زیادتیوں کے خاتمہ کا یہ بہترین وقت ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے موثر کردار ادا کرکے قوم کے دلوں میں پاک فوج کے وقار کو مزید بلند کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...