Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے ، وزارت عظمی نہیں، ڈاکٹرغلام مجتبی

عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے ، وزارت عظمی نہیں، ڈاکٹرغلام مجتبی

g mujtaba2عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے ، وزارت عظمی نہیںجسکا واحد حل عدالتی انصاف ہے،پاکستان میں حق نام کی چیز ناپید ہوچکی ہے،ملک بھر میں ایک بھی سیاست دان نہیں جو حق و سچ کا پرچار کرے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست دانوں نے 200کھرب لوٹ کرسوئیزر لینڈ کے بینک میں رکھے ہیں مگر وائے افسوس کہ اس لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کے کیخلاف کوئی دھرنا دینے والا نہیں،انہوںنے کہا کہ ملک کا 50%بجٹ بیرونی ممالک بسنے والے 50لاکھ محب وطن پاکستانی پورا کرتے ہیں مگر صد افسوس انہیں ملک میں حکمرانی سے محروم رکھا گیا ہے اس نا انصافی اورد ہرہ معیار سیاست کیخلاف دھرنا کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے بنگلے ہزاروں ایکڑ زمین پر قائم ہیں مگر الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں صرف پانچ لاکھ نوے ہزار کا ٹیکس ،یہ کون سی تبدیلی ہے ؟ صاف ظاہر ہے یہ جنگ فقط وزارت عظمی کی کرسی کی جنگ ہے ،ذاتی اخلاقیات اور کردار سے عاری اور ملک و عوام سے بے پرواہ یہ تمام سیاست داں موجودہ سیاسی حمام میں ننگے ہیں۔ڈاکٹر مجتبی نے دھرنا پارٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سو بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے بجلی سے محروم اور کروڑوں کا بل ادا نہ کرنے والے اور بینک نادھندے و عیاشیوں میں مصروف سیاسی شعبدہ بازوں کی خلاف دھرنا کیوں نہیں دیا جاتا ہے،انصاف کا آرٹیکل 62 اور63 کہاں سو رہا ہے اس پر دھرنا کیوں نہیں َ، ڈاکٹر مجتبی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مایوسی کی گرداب سے خود کو باہر نکالیں کیونکہ جلد از جلد ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے جو سو فیصدی پاکستانی پریشان حال عوام کیلئے بھلائی کی نوید لائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...