Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے مستقبل کے معمار اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں، ڈاکٹر...

مستقبل کے معمار اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں، ڈاکٹر غلام مجتبی

g mujtaba2پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین ڈاکٹر غلام مجتبی نے کہا ہے کہ سیاست دان اگلے الیکشن کی طرف دیکھتے ہیں جبکہ لیڈر ملک کی منزل کا تعین کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کائیٹ کے زیر اہتمام متسقبل کے انٹری پرینیرز کے سمینار سے خطاب کرتے ہوے کہاہے کہ بڑے مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کی نئی نسل وقت کی قربانی دے ۔۔ ملک ضرور ترقی کرے گا ۔ انھوںنے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بجٹ کا پچاس فیصد حصہ دیتے ہیں ۔ جبکہ دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستانی اوسط پانچ ہزار ڈالر لے کر آتے ہیں جو ملک کی معیشت کے لے مثبت عمل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی بیشتر تقاریر انگریزی میں کی جو کہ نہ سمجھتے ہوے بھی بیشتر مسلمانوں نے یقین کیا ۔ وہ جانتے تھے کہ جناح کبھی غلط نہیں ہوسکتے ۔ ڈاکٹر غلام مجتبی نے کہا کہ بھارت سے ہمیشہ مقابلہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ لیکن بھارت کے بیرونی قرضے پاکستان سے کئی گناہ زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مجموعی بجٹ تینتالیس ارب ڈالر کا ہے ۔ جبکہ بیرونی قرضے سات سال قبل سینتیس ارب ڈالر تھے ، جو بڑھ کربہترارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے حدف کی ضرورت نہیں ، اس کے لے سچا جذبہ رکھنا ہوگا ۔ پاکستان پالسی انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین نے کہا کہ اگر پاکستانی نوجوان اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ درست سمت کا تعین کر لیں ،تو چند سالوں میں پاکستان کی سمت بھی درست ہوجائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے دو سو ارب ڈالر کرپشن زدہ بیوروکریسی بینکوں میں پہنچ گے پھر بھی پاکستان میں وہ طاقت ہے جس وجہ سے اس قسم کے زخم ملک ہمیشہ برداست کرتا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ جیسے بڑے ملک بھی اڑتیس کھرب چھیاسی ارب ڈالر کے قرضے میں ڈوبا ہوا ہے لیکن پھر بھی اس کی معیشت کو بام عروج حاصل ہے ۔ انھوںنے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے معمار اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور ایسے شعبوں کا انتخاب کریں جو ملک کی ترقی کے ضامن ہوں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...