Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی مذمت

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی مذمت

Ghulam Murtazaپاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چئےرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے امریکہ کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے،انہوں نے سوال اٹھایا ہے کیا ہمارے وزیر دفاع امریکی خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں،کیا وہ امریکی شہری ہیںجو امریکہ کے عالمی خارجہ پالیسی پر بحث کر رہے ہیں؟
جبکہ ان کی ذمہ داری اپنی دفاعی پالیسی تک محدود ہے،ڈاکٹر غلام مجتبی نے کہا کہ خواجہ آصف روس،بھارت اور شام کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیںلہذا انکے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا جیسے صدام حسین اور قذافی جیسے روسی اتحادی کا ہوا،انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان،مصر اور اسرائیل امریکی امداد کے تین بڑے طالب ہیںاس قسم کی غیر دانشمندانہ بیان سے پاکستانی قوم جسے امریکہ میں بلند مقام حاصل ہے تباہ ہونے کا خدشہ ہے جسکی ذمہ داری بھی وزیر خارجہ پر آئیگی۔ڈاکٹر غلام مجتبی نے خواجہ آصف پر تنقید کرے ہوئے کہا کہ یہ کیسا شخص ہے جو غیرمستحکم سابقہ کمیونسٹ ریاست کا از خود اتحادی بننا چاہتا ہے جبکہ روسی اتحادی کا حال ہمارے سامنے ہے،شامی حکومت کو بہت بڑے عوامی مخالفت کا سامنا ہے،ایران عالمی قوت سے ایٹمی معاہدے پر ڈیل کی انتہائی کوشش میں مصروف ہے اور بھارت امریکہ سے دوستانہ تعلقات کے پس پردہ پاکستان کی جگہ لینا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع دراصل رشین بلاک میں چھلانگ لگا کر بھارتی توقعات پورا کرنا چاہتے ہیں،ایسے عقل و فہم سے عاری وزیر دفاع کی موجودگی ملک و قوم کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے لہذا وزیر موصوف کی فوری سبکدوشی پاکستان کی بہتر مستقبل کیلئے لازمی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...